اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) ا ایران 26 اکتوبر کو اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایرانی فوجی حکام اس وقت اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کے لیے مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں۔لاریجانی نے مزید کہا کہ شام اور لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈروں کے حوصلے بلند ہیں اور اسرائیلی فوج حزب اللہ کی سخت مزاحمت کی وجہ سے جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اسے قیاس آرائی قرار دیا۔اس سے قبل 26 اکتوبر کو اسرائیل نے ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے تھے جس کے بعد ایران نے ان حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔علی لاریجانی کی بیان بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف اپنے دفاعی اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔