اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) امریکہ نے ایران کا بین الاقوامی ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔. ایران امریکی حملے سے پہلے یورینیم کی افزودگی کر رہا تھا۔. ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔
ٹمی بروس نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے حماس کو ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہیے۔. صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پر امید ہیںامریکی صدر نے اسرائیل کی رضامندی سے 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار ہے، حماس نے متعدد بار جنگ بندی کے معاہدے کو توڑا ہے اور وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر بات نہیں کرے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کے ذریعے یوکرین اور روس میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔