ایران اسرائیل جنگ،صرف 2روز میں 6000پروازیں منسوخ

 

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے دو دنوں میں دنیا بھر میں 6000 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق اسرائیل کا تل ابیب ہوائی اڈہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین کے ہوائی اڈے بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، شمالی شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود دو دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں جبکہ بعض پروازیں پیشگی اجازت کے ساتھ اردن، لبنان اور شام کی فضائی حدود سے جزوی طور پر گزرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ہوائی اڈے سے روزانہ 44 ممالک کے 100 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں جبکہ اردن کے عمان کوئین عالیہ ہوائی اڈے سے روزانہ 40 ممالک کے 81 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
شام میں دمشق ہوائی اڈہ 13 ممالک کے 20 ہوائی اڈوں کے لیے فضائی سروس فراہم کی جا تی ، جب کہ عراق میں بغداد ہوائی اڈہ 18 ممالک کے 32 ہوائی اڈوں کو فضائی سروس فراہم کرتا ہے ۔
ایران کے تہران ہوائی اڈے سے 23 ممالک کے 51 ہوائی اڈوں پر فضائی سروس فراہم کی جاتی ہے، جب کہ لبنان کے بیروت ہوائی اڈے سے 26 ممالک کے 49 ہوائی اڈوں تک پروازیں چلائی جاتی ہیں۔فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار کے مطابق ان ہوائی اڈوں سے روزانہ 3000 پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com