81
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران اسرائیل جنگ پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے سنگین بحران کا باعث بن سکتی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کو ایل پی جی کی درآمد کے لیے خصوصی انتظامات کرنے چاہئیں۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ اگر ایل پی جی اسٹوریج میں اضافہ نہ کیا گیا تو قلت کی وجہ سے قیمت بڑھنے کا خطرہ ہے۔دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی وجہ سے ایرانی سرحد سے پاکستان کو ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی ترسیل روک دی گئی ہے۔ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔