اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جوہر ی معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ۔
امریکی صدر نے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے ایران کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جوہری معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ‘آپ کو فیصلہ کرنا ہے، یا تو ہمیں بیٹھ کر بات کرنی ہے یا یہ بہت برا ہوگا ۔مریکی صدر نے کہا کہ میری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہم ایران کے ساتھ اس معاملے کو حل کریں لیکن اگر ہم اسے حل نہ کر سکے تو ایران کے لیے بہت بری چیزیں ہونے والی ہیں۔ٹرمپ نے ایران کو جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے خط بھیجا ہے۔امریکی صدر نے مارچ کے اوائل میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک خط بھیجا تھا۔