ایران نے حملہ کر کے بڑی غلطی کی،قیمت چکانی پڑے گی،اسرائیلی وزیر اعظم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بڑی غلطی کی ہے، ایران کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اصول پر قائم رہیں گے کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اس پر ہم حملہ کریں گے۔ایرانی حملے کے بعد کی صورتحال پر سلامتی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران نے رات کے وقت اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے لیکن ایران کا حملہ دنیا کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کی بدولت ناکام رہا۔نیتن یاہو نے حملے کی ناکامی پر اسرائیلی دفاعی افواج اور شہریوں کو مبارکباد دی جبکہ ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں مدد کرنے پر امریکہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرکے بڑی غلطی کی ہے، وہ نہیں جانتے کہ ہم اپنے دفاع اور دشمن کو جواب دینے کے لیے کسی حد تک جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے۔. اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی طرف کم از کم 102 میزائل داغے گئے جس کے بعد مقبوضہ یروشلم میں سائرن بجنے لگے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل داغے گئے۔اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے اسرائیل پر کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی اور سکیورٹی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔. ان حملوں کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca