اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ا یران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ فون کال میں واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی حالت میں اسرائیل سے بدلہ لینے کا اپنا حق ترک نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حملہ کیا گیا ہے اور علاقائی استحکام کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرہ لاحق کردیا ہے۔علی باقری نے کہا کہ اس معاملے میں ایران اپنے دفاع کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور مجرم صیہونیوں کو متناسب سزا دی جائے گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری کو امن و استحکام کے لیے اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور اسرائیل پر غزہ میں جرائم روکنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
79