جنگ کی حالت میں مذاکرات نہیں کریں گے،ایران کا ثالث ممالک کو دو ٹو ک پیغام

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت سے انکا ، ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران نے ثالثی کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح طور پر بتایا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت نہیں کرے گا۔ایک سینئر ایرانی اہلکار نے اتوار کے روز رائٹرز کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ حملوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس سے وسیع جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ایرانی حکام نے قطری اور عمانی ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات کی طرف بڑھیں گے جب وہ اسرائیل کے قبل از وقت حملوں کا مکمل جواب دیں گے۔ایرانی اہلکار: جب تک اسرائیلی حملے جاری ہیں کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔اہلکار نے مزید کہا کہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک اس پر حملے جاری رہیں گے وہ مذاکرات نہیں کرے گا۔ایرانی اہلکار نے رائٹرز کو یہ بھی بتایا کہ میڈیا رپورٹس کہ ایران نے قطر اور عمان سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی یا جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت کریں۔ایرانی وزارت خارجہ، قطر کی وزارت خارجہ اور عمان کی وزارت اطلاعات نے خبر رساں ایجنسی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ جمعہ کی صبح ایران پر اسرائیل کے بڑے حملے اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ایران نے اتوار کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کر دیا، جو طے شدہ تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com