اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایرانی سپریم لید آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ بعض بدمعاش ممالک مسائل کے حل کے لیے نہیں
بلکہ مطالبات کی تکمیل کے لیے مذاکرات پر زور دیتے ہیں،ایران بدمعاش ممالک کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ خط پر اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ بعض بدمعاش ممالک مذاکرات پر اصرار مسائل کے حل کے لیے نہیں بلکہ اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ ایران ایسے ممالک کے مطالبات کو قطعی طور پر تسلیم نہیں کرے گا اور اپنے میزائل پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھ کر جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایران کے لیے بہتر ہوگا، ورنہ ہمیں کچھ اور کرنا پڑے گا۔