جنگ ہوئی تو امریکہ کے تمام فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے ،ایران کی دھمکی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ تنازعہ شروع ہوا تو وہ خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے ایران پر امریکی حملے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کے بغیر ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صورتحال اس مقام تک نہیں پہنچ پائے گی اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور ایران پر جنگ مسلط ہو گئی تو دشمن کے نقصانات ایران کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہوں گے
انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں امریکہ کو خطے سے انخلاء کرنا پڑے گا۔.دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کی ان کی امیدیں اب کم ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ نے اپریل سے اب تک پانچ دور مذاکرات کیے ہیں تاکہ 2015 کے جوہری معاہدے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔