ایرانی فوج کے سربراہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فون ،اسرائیل کیخلاف جنگ میں تعاون پر اظہار تشکر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنرل عبدالرحیم موسوی نے صہیونی جارحیت کے خلاف دلیرانہ موقف اور تعاون پر پاکستانی حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کی صہیونی جارحیت کے خلاف تعاون پر پاکستان کا گہرا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی حکومت اور قوم کے جذبے کی تعریف کی۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر ایرانی کمانڈر نے ایران کے خلاف صہیونی جارحیت میں امریکی تعاون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنی تمام صلاحیتیں صہیونی حکومت کو ایران کے جوبی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے وقف کر دی ہیں۔میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ساتھ بہت سے مغربی ممالک نے بھی زبانی اور عملی طور پر ہمارے دشمن اسرائیل کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز میں بھاری نقصانات اور اعلیٰ کمانڈروں کی شہادت کے باوجود ایران نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا اور انہیں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مجبور کر دیا۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملہ کیا تھا اور ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت تمام اہم جرنیلوں کو شہید کر دیا تھا اور کئی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ایران نے بعد میں اہم اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا کر جوابی کارروائی کی اور امریکہ نے بھی 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی مدد کے لیے قدم رکھا۔ 22 جون کو امریکہ نے نتنز، فورڈو اور اصفہان میں ایران کی اہم جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔امریکی حملے کے جواب میں ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملہ کر دیا جس کے بعد امریکا نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا اور 24 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ کر دی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com