اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی سفارتخانے نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشت گردوں کی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ایرانی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے۔ ایرانی سفارتخانہ شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے .
بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ مسئلہ ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے گھناؤنے واقعات سے متاثر ہیں۔