اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر تباہی مسلط کرنے، غزہ میں نسل کشی کو روکنے اور لبنان میں جارحیت کا راستہ روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کو بڑھانے کے لیے اپنی کوششوں میں حتی الامکان اضافہ کریں گے اور یہ کوششیں بین الاقوامی سطح کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بھی ہوں گی۔ سطح کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع یو گیلنٹ کی ایران کو دھمکی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کا دورہ کیا ہے۔