ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی صدر مسعود پیشکشیان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پیشکشیان وزیراعظم کی دعوت پر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر مسعود پیشکشیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا، ایرانی صدر کے دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔