مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کو سمجھ نہیں آرہی کہ غزہ میں شکست کے بعد مستقبل میں کیا حکمت عملی اپنائے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملہ غزہ میں صہیونی عزائم کی ناکامی کا اظہار ہے۔ عالمی برادری مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد سفارت کاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی قونصل خانے اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔