حسین امیر عبداللہیان اپنے دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب اور پاکستانی سیکیورٹی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے. ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بہت اہمیت کا حامل ہے.
دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر بھی غور کیا جائے گا
واضح رہے کہ 16 جنوری کو ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو بچے ہلاک اور تین زخمی ہوئے. دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا.
دو طرفہ حملوں کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان صورتحال اس وقت بہتر ہوئی جب پاکستان کی وزارت خارجہ نے 22 جنوری کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ کام شروع کریں گے.
302