اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ ساتویں روز بھی شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔
ایران نے اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب پر کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جبکہ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں ایران کے 200 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیک وقت درجنوں ڈرونز اور میزائل فائر کیے۔ حملوں کے دوران تل ابیب کی فضائی حدود میں میزائلوں کی گرج سنائی دی۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان حملوں میں **خیبر شکن میزائل** استعمال کیا گیا جو کلسٹر بموں سے لیس تھا۔ایرانی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 7 اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا۔
ایران کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک500 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل فائر کیے جا چکے ہیں 2000 سے زیادہ ڈرونز استعمال کیے گئے تقریباً 60 فیصد حملے امریکی اہداف اور40 فیصد اسرائیلی علاقوں پر کیے گئے
ہلاکتوں کی مجموعی صورتحال
گزشتہ چھ روز میں مختلف ممالک میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اہم اعداد و شمار ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 1230 افراد جاں بحق ، ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ایرانی جوابی کارروائیوں میں 6 امریکی فوجی مارے گئے ، لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 77 افراد جاں بحق ، کویت میں 4 افراد (جن میں 2 فوجی) ، بحرین اور عمان میں 1،1
متحدہ عرب امارات میں 3 اموات ہوئیں ، قطر میں حملوں اور امدادی کارروائیوں کے دوران 16 افراد زخمی ہوئے
امریکی کارروائیاں
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں ایران کے 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔امریکا کے مطابق B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے بنکر بسٹر بموں سے گہرائی میں موجود میزائل لانچرز تباہ کیے، ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے کو نقصان پہنچایا گیا،30 سے زائد بحری جہاز تباہ کیے گئے
امریکی دعوے کے مطابق کارروائیوں کے بعد ایرانی میزائل حملوں میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے اور اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل نے ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا۔انہوں نے تمام فریقین سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا۔
سعودی عرب کا دفاعی ردعمل
سعودی وزارت دفاع کے مطابق پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل فضاء ہی میں تباہ کر دئیے گئے۔
سعودی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ نقصان کو روک دیا۔
لبنان اور حزب اللہ
اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت کے علاقے داحیہ میں حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق رواں ہفتے اسرائیلی حملوں میں 123 افراد جاں بحق اور 683 زخمی ہو چکے ہیں۔
یمن کے حوثیوں کی دھمکی
یمن کی حوثی تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں اور صورتحال کے مطابق فوری ردعمل دیا جائے گا۔
سعودی عرب کا اہم اعلان
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اس کی فضائی حدود، سمندر یا سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی ۔ایران نے اس اعلان پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی مثبت کوشش قرار دیا۔