ایران کی میزائل صنعت اور بحریہ کو تباہ کردینگے،امریکی صدر

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے
جس کا مقصد ایرانی حکومت سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کر کے امریکی عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے حال ہی میں ایران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور اس کے میزائل نظام اور میزائل صنعت کو مکمل طور پر تباہ کرے گا۔ ساتھ ہی امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ایران کی بحریہ کو بھی تباہ کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ہتھیار ڈال دیں، ورنہ انہیں سخت ترین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کی صورت میں ایرانی اہلکاروں کے ساتھ مکمل استثنیٰ کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا، بصورت دیگر ان کی زندگی شدید خطرے میں ہوگی۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے خلاف فضائی اور سمندری حملے شروع کر دیے ہیں۔ اسرائیل نے بھی ایران کے مختلف مقامات پر فضائی کارروائی کی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے دارالحکومت تہران، اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں شدید دھویں کے بادل دیکھے گئے ہیں۔ ایران نے اپنی فضائی حدود کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے اور امریکا و اسرائیل کو سخت ترین ردعمل کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔
اس کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور عالمی برادری اس صورتحال پر گہری نگرانی کر رہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا نے خطے میں اپنے اہلکاروں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا ہے اور ایران سے کسی بھی قسم کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں