ایران کا جوابی حملہ،عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دئیے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

رائٹرز نے Axios کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر چھ میزائل داغے ہیں۔اس سے قبل AXIS نے یہ بھی اطلاع دی تھی کہ ایران ان اڈوں پر میزائل داغنے کی تیاری کر رہا ہے۔دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے عراق کے ساتھ ساتھ قطر میں بھی امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف کے مطابق مغربی حکام نے پہلے کہا تھا کہ دوحہ کے مضافات میں واقع العدید اڈے کو خطرے کا سامنا ہے ۔ یہ اڈہ یو ایس سنٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا ہیڈ کوارٹر ہے، اور برطانوی فوجی اہلکار بھی یہاں خدمات انجام دیتے ہیں۔


تاہم، حالیہ ہفتوں میں کئی طیاروں کو اڈے سے منتقل کیا گیا ہے، جیسا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے دکھایا گیا ہے۔اس سے قبل اپنی رپورٹ میں، اے ایف پی نے رپورٹ کیا تھا کہ قطر نے ملک بھر میں فضائی ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جب کہ کچھ مغربی سفارت خانوں نے وہاں اپنے شہریوں کو گھر میں رہنے کا مشورہ دیا تھا، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے ممکنہ ردعمل کی دھمکی دی تھی۔


قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ متعلقہ حکام ملک کی فضائی حدود میں فضائی ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں، جو خطے کی صورتحال میں پیش رفت کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کیا جا رہا ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ حکام علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔اس سے قبل قطر میں امریکی سفارت خانے نے وہاں موجود امریکی شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے گھر نہ چھوڑیں اور دیگر مغربی سفارت خانوں نے بھی یہی وارننگ جاری کی تھی۔

قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ایئر بیس کی طرف داغے گئے میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔قطر نے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔قطر نے مزید کہا کہ امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ قطر میں امریکی العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ ہے۔عراق میں امریکی عین السد ایئر بیس پر فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں کے اہلکاروں کو بنکروں میں جانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ‘آپریشن بشارت فتح’ کا نام دیا گیا ہے۔ایرانی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فضائی اڈے پر حملے میں اتنی ہی تعداد میں بم استعمال کیے گئے جب امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر گرائے تھے۔حکام نے مزید کہا کہ قطر میں امریکی ایئربیس رہائشی علاقوں اور شہری تنصیبات سے بہت دور واقع ہے اور ایرانی حملے سے ہمارے دوستانہ، برادرانہ پڑوسی قطر کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com