عراق کا تاریخی دریائے فرات بھی پانی کی قلت کا شکا ر نجف کے شہر ی بوند بوند کوترس گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) عراق کا تاریخی دریائے فرات اس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے نجف اور سماوہ کے شہر تقریباً پانی سے محروم ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کا دریائے فرات اس وقت تاریخ کی کم ترین سطح پر بہہ رہا ہے کیونکہ ملک کو بدترین خشک سالی اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔47 ملین کی آبادی والا یہ ملک بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، پانی کی مسلسل قلت اور سال بہ سال خشک سالی سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔نجف یونیورسٹی کے ماہر حسن الخطیب کے مطابق حالیہ ہفتوں میں دریائے فرات کی سطح کئی دہائیوں میں کم ترین سطح پر دیکھی گئی ہے۔
عراقی حکام کے مطابق ملک اس وقت اپنے حصے کا 35 فیصد سے بھی کم پانی فرات سے حاصل کر رہا ہے۔ دریائے فرات میں پانی کی شدید قلت کے باعث نجف اور سماوہ کے شہر پانی سے تقریباً محروم ہو چکے ہیں۔پانی کے بہاؤ میں کمی نے پانی کے معیار کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے اور ماحولیاتی نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ لوگ دریا میں بے ساختہ اگنے والے آبی پودوں سے پریشان ہیں۔ ہر پودا ایک دن میں 5 لیٹر پانی جذب کرتا ہے۔خود بونے والے یہ پودے سورج کی روشنی اور آکسیجن کو روک کر آبی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔