سینیٹر عرفان صدیقی کو منشور کمیٹی کا چیئرمین اور مریم اورنگز یب کو سیکرٹری مقررکیا گیا ۔پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری سے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے منشور کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ،منشور کمیٹی کے چیئرمن سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا جبکہ مریم اورنگزیب کو سیکرٹری مقررکیا گیا ، احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر کمیٹی کے رکن مقرررانا احسان افضل، را ئواجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، خیل داس کوہستانی، بشیر میمن بھی منشور کمیٹی کا حصہ ہیں،راحیلہ درانی، سیکرٹری اطلاعات سندھ ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ، ناصر محمود، کامران مائیکل، سینیٹر نزہت صادق، رانا مشہود احمد خان کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ، گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان، بیرسٹر امجد ملک، سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات بھی کمیٹی میں شامل ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ خواجہ بھی منشور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔