11
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمالی آئرلینڈ کی ایک عدالت نے صحافیوں کی غیر قانونی جاسوسی کرنے پر پولیس پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے بیلفاسٹ کے دو صحافیوں کی جاسوسی کی۔ پولیس نے صحافیوں کے ذرائع کی شناخت کے لیے غیر قانونی نگرانی کی۔آزادی صحافت کے لیے یہ تاریخی فیصلہ انویسٹی گیٹری پاورز ٹریبونل نے صحافیوں بیری میک کیفری اور ٹریور برنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں سنایا۔عدالت نے شمالی آئرلینڈ کی پولیس سروس کو ہر صحافی کو £4,000 ادا کرنے کا حکم دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائیاں غیر متناسب تھیں، اور پولیس نے ملکی اور بین الاقوامی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔