اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بدھ کو ڈبلن میں کھیلا گیا۔
پہلے ون ڈے میں میزبان آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 124 رنز سے آؤٹ کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 303 رنز بنائے۔. اینڈریو بالبرنی نے 112، ہیری ٹییکٹر نے 56 اور کپتان پال سٹرلنگ نے 54 رنز بنائے۔
304 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم 35ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس میچ میں آئرش کپتان پال سٹرلنگ نے آئرلینڈ کے لیے نئی تاریخ رقم کی۔ پال سٹرلنگ بین الاقوامی کرکٹ میں 10،000 رنز بنانے والے آئرلینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے آئرلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 3656، ٹیسٹ میں 382 اور ون ڈے میں 5979 رنز بنائے ہیں، جس سے مجموعی طور پر 10،017 رنز بنتے ہیں۔