283
وائٹ ہاؤس میں سینٹ پیٹرک ڈے کی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، ادویات اور رہائش کی ضرورت ہے۔وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئرش وزیر اعظم نے کہا کہ آئرش عوام غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہونے والی تباہی پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا، "آئرش لوگوں کو تشویش ہے کہ غزہ پر بمباری کو روکنے کی ضرورت ہے، بمباری کو روکنا چاہیے، یرغمالیوں کو گھر واپس لایا جائے اور غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔”