114
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی آئی اے کے لیے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، طیاروں کے گراؤنڈ ہونے سے 38 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔
آڈیٹر جنرل نے قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) سے متعلق آڈٹ رپورٹ جاری کردی جس میں پی آئی اے کے لیے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2021 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 9.2 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 2020 میں 34.6 بلین کا نقصان ہوا۔