اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے دیہی علاقوں میں دیسی گھی کا استعمال کافی زیادہ ہے لیکن شہروں میں اکثر لوگ اس کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔دیسی گھی میں عام گھی سے زیادہ غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔
ایک عام غلطی جو کم کھانے اور ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ حالیہ برسوں میں دیسی گھی پر طبی ماہرین کی توجہ یہ جاننے کے لیے بڑھی ہے کہ آیا یہ واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے یا نہیں۔
غذائی اجزاء
ایک کھانے کا چمچ دیسی گھی میں 130 کیلوریز، 15 گرام چکنائی، وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن کے اور وٹامن ای سمیت دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ یعنی دیسی گھی وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت بخش چربی سے بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامن ای ایک بہت اہم وٹامن ہے جو اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے کینسر، جوڑوں کی بیماریوں اور بینائی کے مسائل کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیسی گھی میں پکی ہوئی غذائیں جسم کو اہم وٹامنز اور منرلز کو زیادہ موثر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
غیر سوزشی
روایتی ترکیبوں میں دیسی گھی کو جلنے اور سوزش کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ سائنسی طور پر ثابت نہیں ہے، لیکن گھی میں فیٹی ایسڈ بیوٹیریٹ ہوتا ہے جو کہ سوزش کے خلاف خصوصیات رکھتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیٹی ایسڈ جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے۔
موٹاپے کی روک تھام
دیسی گھی میں کنجوگیٹڈ لینولک ایسڈ (CLA) زیادہ ہوتا ہے۔تحقیقی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ CLA موٹاپے سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، CLA ممکنہ طور پر جسم کے اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جبکہ کچھ افراد کے لیے جسم کی چربی کو پگھلا بھی سکتا ہے۔ لیکن یہ فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب دیسی گھی کو معتدل مقدار میں استعمال کیا جائے، زیادہ مقدار میں استعمال جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
دل کی صحت
اگرچہ گھی میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔یہ فیٹی ایسڈ صحت مند دل اور شریانوں کے نظام کو سہارا دیتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق متوازن خوراک میں دیسی گھی کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے تاہم دیسی گھی کا زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتا ہے۔زیادہ چکنائی دل کے امراض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے جبکہ امراض قلب میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ دیسی گھی کا استعمال ڈاکٹروں کے مشورے سے کریں۔
قوت مدافعت
دیسی گھی کا استعمال جسم کو وٹامن اے فراہم کرتا ہے جو کہ بینائی کے لیے بہت ضروری ہے اور یہ قوت مدافعت اور جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔