101
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جمہوریت کو خطرہ ہے اور وزراء اپنے مفادات کا دفاع کر رہے ہیں۔
شہزادہ ہیری نے فون ہیکنگ کیس میں لندن ہائی کورٹ میں مرر گروپ نیوز پیپرز کے خلاف دستاویزات دائر کیں۔
شہزادہ ہیری نے اس موقع پر کہا کہ "برطانیہ کو عالمی سطح پر ہماری پریس اور حکومت کے ذریعے پرکھا جاتا ہے، اور میرا خیال ہے کہ دونوں ہی نچلی سطح پر ہیں۔”شہزادہ ہیری ایک برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف ثبوت دینے عدالت پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں
لندن میں تاریخ رقم ، 130 سال میں پہلی بار برطانوی شہزادہ عدالت میں پیش
انہوں نے کہا کہ جب وہ نوعمر تھے تو اخبارات نے ان کی وائس میل ہیک کر کے بھائیوں کے درمیان اعتماد کی فضا کو تباہ کر دیا، روزنامہ آئینہ نے ان کی پرورش پر تباہ کن اثر ڈالا۔
شہزادہ ہیری 130 سالوں میں عدالت میں گواہی دینے والے پہلے سینئر شاہی ہیں۔