اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گوگل نے حالیہ پلے سسٹم دسمبر 2022
اپ ڈیٹ میں فائنڈ مائی ڈیوائس کے نئے فیچر کا اشارہ دیا ہے۔خیال رہے
کہ گوگل نے فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ کو کافی عرصہ قبل متعارف کرایا ہے ۔
یہ سسٹم گمشدہ اینڈرائیڈ فون، ٹیبلیٹ یا سمارٹ واچ کو تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسمارٹ فون کی بیٹری لائف کیسے بڑھائی جائے ؟؟؟؟؟
فائنڈ مائی ڈیوائس فون کو لاک یا اس کا ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کر سکتا ہے، لیکن گمشدہ ڈیوائس کو تلاش
کرنے کے لیے فون کو انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہے۔ لیکن فائنڈ مائی ڈیوائس کی یہ خامی اس نئے
فیچر سے دور ہو جائے گی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیچر صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔
فائنڈ مائی ڈیوائس کا استعمال کیسے کریں؟
موبائل فون اگر وہاں نہیں ہے تو، آپ ایپ کے بجائے کمپیوٹر پر ویب براؤزر پر فائنڈ مائی ڈیوائس استعمال
کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے android.com/find پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ
ان کریں، جس پر آپ کے سامنے گوگل میپ جیسی ونڈو کھل جائے گی۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فون ہیں
تو ان فونز کے آئیکن اوپر بائیں جانب ظاہر ہوں گے۔ان میں سے کھوئے ہوئے فون پر کلک کرنے سے
مزید پڑھیں
سمارٹ فون کو جلد خراب کرنیوالی عام غلطیاں کونسی ہیں ؟
(اگر انٹرنیٹ اس پر کام کر رہا ہے) آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ فون کہاں ہے۔ اگر سسٹم ڈیوائس کو نہیں ڈھونڈ سکتا ہے
تو یہ اپنا آخری مقام دکھائے گا۔ ساتھ ہی آپ کو فون لاک کرنے اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے آپشن بھی ملیں گے۔ اسی طرح
آپ کے سامنے پلے ساؤنڈ کا آپشن بھی ہوگا جس پر کلک کرنے پر فون 5 منٹ تک فل والیوم کے ساتھ بجتا رہے گا چاہے
وہ سائلنٹ موڈ پر ہی کیوں نہ ہو۔