153
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ قرضوں کی حد میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہو جائے گا۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ کانگریس قرض کی حد میں اضافہ کرے یا حد کو معطل کرے۔دوسری جانب صدر جو بائیڈن 9 مئی کو کانگریس کے ارکان سے ملاقات کریں گے تاکہ امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکے۔یاد رہے کہ امریکہ میں سیلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں۔