اسحاق ڈار اور انیتا آنند کی ملاقات ،پا ک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم اجلاس میں شرکت کیلئے کوالالمپور پہنچے اور ملائیشین وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے نائب وزیراعظم کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
پاکستانی سفیر سید احسن رضا بھی نائب وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 32ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔