اسحاق ڈار کو اثاثہ جات کیس میں عدالت  حاضری سے  استثنٰی مل گیا

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) اسحاق ڈار کو اثاثہ جات کیس میں عدالت  حاضری سے  استثنٰی مل گیا
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

 

وفاقی وزیر ڈار قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس میں  اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

 

عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر اثاثہ جات کی قرقی اور بریت کی درخواستوں پر بھی جواب طلب کرلیا۔

 

اس سے قبل ستمبر میں ایک احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ملزم خود کو عدالت میں پیش کرے گا تو عدالت وارنٹ گرفتاری ختم کر دے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com