اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جون تک ادائیگیوں کا انتظام کر لیا گیا ہے
سعودی عرب اور چین سے مثبت بات چیت ہوئی ہے جب کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کے تمام معاملات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے پرویز الٰہی کو فون نہیں کیا تاہم انہیں واپڈ ہاؤس اور دیگر جگہوں سے فون آیا۔
پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں،اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ پرویز الٰہی نے جنرل باجوہ سے پوچھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ کی جو مرضی ہے وہ کریں
اسحاق ڈارکاکہنا تھا کہ نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الٰہی کے نام پر متفق نہیں تھے میں نے انہیں منایا تھا، پرویز الٰہی نے جو کیا وہ انتہائی افسوسناک ہے
اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر مملکت سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات شرائط پر نہیں ہوں گے، قبل از وقت انتخابات ناممکن ہیں، پی ٹی آئی اسمبلی میں آنا چاہتی ہے تو خود آئے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کے تمام معاملات مکمل کر لیے گئے ہیں، جون تک ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا گیا ہے
مزید پڑھیں۔۔۔۔۔ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، اسحاق ڈار
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کیں تو بڑھائیں گے نہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے کا معاہدہ ماضی کی بات ہے جسے پورا کرنا ہوگا۔