70
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں، کیس جاری نہیں رکھا جا سکتا۔
جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ نیب پراسیکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری وضاحت دیں، اسحاق ڈار اور دیگر ملزمان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں تو کل نیب کو کہہ دیں کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کہا۔
نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دئیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو بری کردیا۔