فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتےہیں،اسحاق ڈار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ   کی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے فیصلوں کو خوش آمدید کہتا ہے، جن میں فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج انہوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی، جس میں فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ پر غور کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان 1988 میں فلسطین کی آزادی کے اعلان کے فوراً بعد اسے تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق فلسطین کو تسلیم کرنے کے یہ اقدامات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن قائم کرنے کی طرف اہم قدم ہیں، اور پاکستان ان ممالک سے بھی اپیل کرتا ہے جنہوں نے ابھی تک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم نہیں کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی روشنی میں ایسا کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔