آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول کے معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے،اسحاق ڈار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسحاق ڈار نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں عملی طور پر شرکت کی، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

آئی ایم ایف کا اجلاس ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ جہاد ازور کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان سے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، طارق باجوہ، طارق پاشا، امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود احمد خان، اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے شرکت کی۔ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کے دوران سابقہ ​​اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے علاوہ جاری پروگرام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم ملکی سرگرمیوں کے باعث وزیراعظم نے پاکستان میں قیام کا کہا، اہم ملکی سرگرمیوں کے باعث واشنگٹن ڈی سی کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنا پڑا، نویں اقتصادی جائزے کے تحت تمام ابتدائی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اقدامات کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہمارے گزشتہ دور میں کامیابی سے مکمل ہوا تھا۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد ازور نے کہا کہ بورڈ کی منظوری کے بعد سٹاف لیول کے معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے، امید ہے کہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پر پیش رفت جاری رکھے گا، آئی ایم ایف پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com