240
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) داعش کا شام کے شہر حمص کے مشرق میں واقع صحرائے السخنا کے جنوب مغرب میں حملہ 53 افراد جاں بحق ہو گئے۔
داعش کے حملے میں 46 شہری اور 7 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ،رپورٹ کے مطابق داعش کے حملے کا نشانہ بننے والے زیادہ تر عام شہری تھے جو صحرا میں کھمبیاں چنتے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔ددوسری جانب شام کے امور پر نظر رکھنے والی برطانوی تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے شام کے علاقے پالمیرا میں داعش کے حملے کی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔
برطانوی ایجنسی کے مطابق حالیہ دنوں میں داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے خواتین، بچوں اور عام لوگوں پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی چرواہوں پر ایسا ہی حملہ ہوا تھا جس میں 16 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔