194
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی فورسز نے شام میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے کارندے حذیفہ المنی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں
داعش کاحملہ ، شام میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 53 افراد جاں بحق
امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق امریکی فورسز نے ہفتے کے روز شام کے مشرقی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حملے کے دوران حذیفہ المنی کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ارکان کی گرفتاری تنظیم کی منصوبہ بندی اور آپریشنل صلاحیتوں کو متاثر کرے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا نے شام میں داعش کے سینئر رہنما خالد احمد الجبوری کو بھی ہلاک کردیا تھا۔
مزید پڑھیں