اسلام امن کا مذہب،عدم برداشت،انتہا پسندی کی گنجائش نہیں: آرمی چیف

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر سے مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت صدر بشپ چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر عازد مارشل نے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی مسیحی برادری کے ملکی ترقی میں کردار کو سراہا، معیاری تعلیم کے فروغ، صحت اور خیراتی اداروں کی خدمات میں بھی مسیحی برادری کے کردار کی تعریف کی، وطن کے دفاع کے لئے بھی مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔جنرل سید عاصم منیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے اتحاد اور ترقی یافتہ پاکستان کی سوچ پر عمل پیرا ہونے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے
کسی بھی مذہب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی برادری کے ارکان نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا، ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر بھی پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا، آرمی چیف کے جذبہ کو اقلیتوں کے لئے قابل دید قرار دیا، ملکی تعمیر و ترقی اور معاشرے میں برداشت کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر بھی آرمی چیف کی تعریف کی ۔۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca