113
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کرنے کے حوالے سے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے آل گرین نے پیش کی۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس ارکان الہان عمر، راشدہ طلیب، آندرے کارسن قرارداد کے حامیوں میں شامل ہیں۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ "اسلام” کا مطلب ہے "خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا” اور "امن”۔ مزید واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔قرارداد میں امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ بتائی گئی ہے۔