اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسے، دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے اور دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ عمران خان کی جان کو لاحق شدید خطرات کے پیش نظر وہ جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وزیرآباد میں عمران خان کے کنٹینر پر حملہ کیا گیا حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے۔ حملہ آور کے تحریری اعترافی بیان کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انتظامیہ کا موقف ہے کہ حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسے مذہبی جنونی جلسے میں داخل ہو کر ایسی حرکتیں دہر اسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں اس سے پہلے بھی ایسے پرتشدد واقعات ہو چکے ہیں جن میں سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کا قتل بھی شامل ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ اس صورتحال میں پی ٹی آئی کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالت سے تحریک انصاف کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca