169
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سو سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی، مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور گرفتاری روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے عدالت سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی۔
وفاق نے کچھ مہلت دینے کی درخواست کی، کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آج تک کسی بھی کیس میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
یاد رہے کہ عمران خان کو 9 اپریل کو قومی احتساب بیورو نے رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔