165
اردوورلڈ کینیڈا ( وویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ترنول پولیس کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
شاہ محمود قریشی،اسد عمر،پرویز خٹک اور شیخ رشید سمیت متعد د رہنمائوں کے پاسپورٹ منسوخ
عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے پولیس سے 10 جولائی تک ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 5، 50 لاکھ کے مچلکوں پر منظور کرلی۔
دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
ضمانتیں خارج ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر ایک ہی گاڑی میں فرار ہوگئے
واضح رہے کہ سیشن عدالت نے تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں مسترد کر دی تھیں۔