149
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے تھے
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے امن میں خلل پڑنے کے خدشے کے پیش نظر اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔