اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود کی گرفتاری کالعدم قراردیدی ، فوری رہائی کا حکم

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم دیا جب کہ شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شاہ محمود قریشی ګکوبیان حلفی دینے کے بعد رہا کریں گے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی محمد خان کل دیا گیا حلف نامہ دیکھیں
جس پر وکیل نے جواب دیا کہ شاہ محمود قریشی سے ہدایات لے کر حلف نامہ جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com