اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے نیب کی اپیل کی سماعت کی جس میں سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رفیع عدالت میں پیش ہوئے
سماعت کے آغاز میں جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ نااہلی کے حوالے سے 62 ون ایچ میں کیا لکھا ہے اس پر نیب پراسیکیوٹر نے نیب کے مجرم کی 10 سالہ نااہلی کے حق میں دلیل دی یہ کہتے ہوئے کہ فائق علی جمالی کی سزا کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے اور نیب قانون کے مطابق نااہلی 10 سال تک برقرار رہے گی
نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد عدالت نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اس پر حکم امتناعی جاری کر دیاجبکہ عدالت نے نیب کے مجرم کی نااہلی کی 10 سالہ مدت بحال کر دی
واضح رہے کہ سنگل بنچ نے نااہلی کی مدت 10 سال کے بجائے 5 سال مقرر کی تھی.
205