اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل،جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج بن گئے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اہم فیصلے کرتے ہوئے دوسرے صوبوں سے آنے والے تین ججز کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل کردی، جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج اسلام آباد ہائی کورٹ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس تبدیلی کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر چلے گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر چلے گئے، جسٹس بابر ستار پانچویں، جسٹس سردار اسحاق خان چھٹے نمبر، جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر، جسٹس خادم حسین نویں، جسٹس اعظم خان دسویں نمبر، جسٹس آصف گیارہویں اور جسٹس انعام امین منہاس بارہویں نمبر پر چلے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے آنے کے بعد مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، سینئیر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے ممبران مقرر ہوگئے، چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بھی تبدیل کردی، نئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی سینئیر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا