اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتارکرنے سے روک دیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ سیکرٹری، آئی جی، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں مدد نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں۔
حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے آگاہ کریں، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ایمان مزاری کے خلاف اسلام آباد میں تین مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد میں دوسرے مقدمے میں ضمانت پر ہیں، درخواست گزار کی والدہ نے کہا کہ تیسرے مقدمے میں ضمانت نہ ہونے پر دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکم دیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com