95
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
بعد ازاں آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شیر افضل مروت کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔