اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پاکستان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بچوں کے استحصال کے حوالے سے تیسرا بڑا شہر بن گیا۔
وفاقی محتسب نے اسٹریٹ چائلڈ کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بچوں کے حقوق کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 148 ہے۔ اسلام آباد پولیس بھی بھکاریوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ چلڈرن نے بتایا کہ پولیس اکثر ان سے پیسے لے لیتی ہے جب کہ 52 فیصد زبانی تشدد اور 38 فیصد جسمانی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔
اس حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چار فیصد اسٹریٹ چلڈرن جنسی تشدد کا شکار ہیں اور 65 فیصد اسٹریٹ چلڈرن کو عوام کی جانب سے زبانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔