اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو )اسلام آباد پولیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر پر وارنٹ لے کر عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی۔
اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کیا کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی
دریں اثنا عمران خان کی ریلی زمان پارک سے گڑھی شاہو داتا دربار صاحب کے راستے روانہ ہوگئی۔ ریلی میں مزدور مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ ریلی کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
عمران خان بلٹ پروف اور بم پروف گاڑی میں جلسے میں شریک ہیں سیکورٹی فورسز کی 6 گاڑیاں بھی ان کے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم 5 مارچ کو بھی عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچی تھی۔ ایس پی سٹی حسین طاہر ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچے اور وارنٹ گرفتاری دکھائے اور نوٹس جمع کرایا تاہم عمران خان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔